Monday, October 3, 2016

حیدرآبادی مٹھائیاں - تحقیق و تحریر: انیقہ فاروق


حیدرآبادی مٹھائیاں
تحقیق و تحریر: انیقہ فاروق
لب مہران کے مختلف شہروں کی اپنی روایات ہیں۔یہاں کی تہذیب و ثقافت اور سوغاتیں بھی ملک وبیرون ممالک بڑی شہرت کی حامل ہیں جس طرح ہالا کاشی کے کام اور نہایت ہی اعلیٰ قسم کی دستکاری کی وجہ سے مشہور ہے تو بالکل اسی طرح خوشگوار اور دلفریب شاموں سے معروف شہر حیدرآباد اپنی خوش ذائقہ،لذیز اور منفرد مٹھائیوں اورحلوہ جات کی وجہ سے پورے علاقے میں ایک خاص اہمیت کاحامل ہے ۔
حافظ سوئیٹس:اسی شہر کی حافظ سوئیٹس اپنی کوش ذائقہ ربڑی،گلاب جامن اور ماوے کی وجہ سے سندھ بھر میں مشہور ہے۔یہاں کی ربڑی بڑی خوش ذائقہ اور لذیذ ہوتی ہے اور حیدرآباد کے رہائشی اپنے مہمانوں و دوست احباب کو بطور تحفہ بھیجتے رہتے ہیں اور اکثر بے تکلف دوست و احباب تو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے باقاعدہ فرمائش کرکے ربڑی منگواتے ہیں اور یہ فرمائشیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی آتی رہتی ہیں۔
حافظ سوئیٹس کو ربڑی بنات ہوئے تقریباً چالیس سال ہوگئے ہیں اور دکان کے مالک محمد عارف نے بتایا کہ یہ کام ان کے دادا جان نے شروع کیا تھا اور ربری اور دیگر مٹھائیوں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ کرنا بالکل آسان ہے کہ یہ دکان انشاء اللہ آئندہ کئی صدیاں اسی طرح عوام الناس کو قدرت کی ان بے مثال نعمتوں کو جوہری کی طرح قدیم اور جدید امتزاج کے ساتھ نت نیت ذائقوں میں پیش کرتے رہیں گے۔
حافظ سوئیٹس کے ربڑی،گلاب جامن کے علاوہ بھی بڑے مشہور زعفرانی آئٹم ہیں جن میں کاجو،برفی،زعفرانی کٹلس،اور انڈین مٹھائیں بھی اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے خاص مقام رکھتی ہیں۔یہ مٹھائیاں دیسی گھی سے تیار کی جاتی ہیں۔اپنی ربڑی اور خاص مٹھائیوں کی وجہ سے حیدرآباد اور ملک بھر سے دلچسپی اور مانگ کی وجہ سے حیدرآباد صدر،پنڈی اور اسلام آباد میں بھی ایک ایک برانچ کھول دی ہے جس کی وجہ سے عوام باآسانی اپنے علاقوں میں اپنے من پسند ذائقے حاصل کرسکتے ہیں۔حافظ سوئیٹس نے اپنے کرم فرماؤں کو مٹھاس کے ساتھ اپنے لذیذ سموسوں اور صبح کے ناشتے سے بھی نمکین ذائقہ فراہم کیا ہے۔
سوغات شیریں: اس کے علاوہ اگر ہم حیدرآباد میں مٹھائی کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی کہ اگر ہم سوغات شیریں سوئیٹ شاپ کا ذکر نہ کریں کیونکہ یہ دکان اپنے نام کے مطابق مختلف حلوہ جات کی سوغات تیار کرنے میں اپنی مثال آپ ہے ان کا ذائقہ دل موہ لینے والا ہے۔سوغات شیریں اس کے علاوہ مختلف انواع و اقسام کی لذیذ وخوش ذائقہ مٹھائیاں بنا کر عوام الناس کولذیذ اور صحت بخش ماحول فراہم کررہے ہیں۔
موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوغات شیریں کی مشہور سوغاتیں لوکی کا حلوہ،پستہ حلوہ،گاجر کا حلوہ اور زعفرانی حلوے کی مانگ میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ خشک میوہ جات ور دیسی گھی میں تیار کردہ یہ حلوہ جات موسم سرما میں کھانے سے جسم کو حرارت اور تونائی فراہم کرتے ہیں اور عوام بڑے ذوق وشوق سے یہ حلوہ جات اپنے اہل خانہ،رشتہ داروں اور دوست و احباب کو کھلاتے ہیں۔سوغات شیریں کے حلوہ جات اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے ہر طبقہ فکر میں بہت پسند کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ عوام الناس اپنی پسند کی کوئی خاص مٹھائی بھی آرڈر دیکر کثیر تعداد میں بنوا سکتے ہیں۔
اپنی سوغات کی بے پناہ مقبولیت کے باعث انتظامیہ سوغات شیریں نے عوام الناس کی آسانی کے لئے راولپنڈی میں بھی ایک برانچ قائم کردی ہے۔
پاک سوئیٹس: حیدرآباد کی مٹھائیوں کی ایک اورپہچان پاک سوئٹ ہاؤس بھی ہے جو کہ مختلف قسم کے تیس آئٹم تیار کرتا ہے جو کہ منفرد اور لذیذ ذائقوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔یہ سوئٹ شاپ تقریباً45سال سے عوام الناس کو منفرد ذائقے دار مٹھائیاں پیش کررہا ہے۔
پاک سوئیٹس کی پنجیری،گوندے کے لڈو اور گاجر کا حلوہ بہت ہی عمدہ اور لذیذ ہوتا ہے لوگ شوق سے کھاتے ہیں اور دوست واحباب کو تھٖے کے طور پر دیتے ہیں۔

( بی ایس ماس کام پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر 2014)


This practical work was carried out under Supervision of Sir Sohail Sangi

No comments:

Post a Comment